spot_img

ذات صلة

جمع

نوجوانوں کے لیے ہنرمندی اور روزگار کے نئے مواقع

پشاور : نوجوانوں کے لیے ہنرمندی اور روزگار کے...

سفید اور دانے دار مکھن گھر میں بنانا نہایت آسان

گھر میں دہی سے مکھن تیار کرنا ایک پرانا...

امریکا آج رات ایران پر بڑا حملہ کرے گا، امریکی وزیر جنگ

فلوریڈا : امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے کہا...

وزیراعظم شہباز شریف آئی ایم ایف سے بڑا ریلیف لینے میں کامیاب، ذرائع

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف عالمی مالیاتی فنڈ...

ضمنی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، رانا ثنا اللہ پر 50 ہزار روپے جرمانہ

پنجاب ضمنی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ڈی آر او فیصل آباد نے رانا ثنا اللہ پر 50 ہزار روپے جرمانہ کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے پی پی 116 فیصل آباد میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی، انہوں نے ڈی آر او کے نوٹس کا کوئی جواب نہیں دیا۔

رانا ثنا اللہ کو جرمانہ کل جمع کرکے رسید متعلقہ دفتر میں پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اگر ن لیگی رہنما نے جرمانہ ادا نہ کیا تو معاملہ الیکشن کمیشن کو بھجوایا جائے گا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل این اے 96 فیصل آباد کے ضمنی الیکشن میں ضابطہ اخلاق کی مسلسل خلاف ورزی کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کو بھی 24 نومبر کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا تھا۔

یہ پیش رفت ظاہر کرتی ہے کہ الیکشن کمیشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملات پر سخت رویہ اختیار کر رہا ہے اور انتخابی عمل کو شفاف رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدام کر رہا ہے۔

spot_imgspot_img