spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

صدر ٹرمپ کی مسلم ممالک کے سربراہان سے ملاقات، شہباز شریف ودیگر موجود

امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ غزہ جنگ کا حل تلاش کر نے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں، مشرق وسطیٰ میں جنگ کے بغیر زندگی کتنی خوبصورت ہوگی۔

یہ بات انہوں نے تمام مسلم ممالک کے سربراہان سے خصوصی ملاقات کے موقع پر کہی، جس میں تمام مسلمان ممالک کے رہنماؤں کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی پر تجاویز پیش کی جارہی ہیں۔

ملاقات میں وزیراعظم شہبازشریف اور نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کے علاوہ ترکیہ، قطر، سعودی عرب، انڈونیشیا، مصر، امارات اور اردن کے سربراہان موجود تھے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ تصور کریں کہ مشرق وسطیٰ میں جنگ کے بغیر زندگی کتنی خوبصورت ہوگی، آج کی ملاقات غزہ کی جنگ کا حل تلاش کرنے کے لیے اہم ہے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ اسرائیلی یرغمالیوں کو واپس لایا جائے، ہم غزہ سے یرغمالیوں کی واپسی کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلم ممالک کے سربراہان سے ملاقات میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ آج 32اجلاس ہوئے جس میں سب سے اہم یہ اجلاس ہے، ہم مسائل کے حل کے لیے مل کر محنت کریں گے۔

اس موقع پر امیر قطر کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ غزہ میں جنگ جلد از جلد ختم ہوجائے، غزہ میں صورتحال انتہائی خراب ہوگئی ہے، چاہتے ہیں کہ اس اجلاس میں جنگ کا مسئلہ حل ہوجائے۔

امریکی صدر نے امیر قطر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے آج بہت اچھی تقریر کی۔ غزہ پر ہونے والی میٹنگ کامیاب ہونے کی امید ہے، اب روس کو بھی جنگ روکنا ہوگی۔

spot_imgspot_img