spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

صدر ٹرمپ کو ہمیشہ ’امن کے داعی‘ کے طور پر یاد رکھا جائے گا، وزیر اعظم

اسلام آباد (4 جون 2026): وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ہمیشہ ’امن کے داعی‘ کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔

امریکی سفارتخانے میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں قیام امن کیلیے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کردار کے شکر گزار ہیں، پچھلے سال بھارت نے پاکستان پر جارحیت مسلط کی تو ان کی بروقت مداخلت سے دونوں ممالک میں جنگ بندی ہوئی، دعاگو ہیں کہ جلد خطے میں پائیدار امن قائم ہو۔

شہباز شریف نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی انتھک کوششوں کو بھی سراہتے ہیں، وہ علاقائی امن و استحکام کیلیے پاکستان کی کوششوں کو آگے بڑھا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امید ہے ٹرمپ کی قیادت میں فلسطین کے مسئلے کا پائیدار حل نکلے گا، وزیر اعظم

امریکی سفارتخانے میں تقریب سے خطاب میں وزیر اعظم نے حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، ان کی انتظامیہ اور عوام کو مبارکباد 250ویں سالگرہ کی مبارکباد دی۔

شہباز شریف نے کہا کہ امریکا کی تاریخ اُمید اور روشن خیالی کی داستان ہے، انسداد دہشتگردی، تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبے میں بہترین تعلقات ہیں، پاکستان اور امریکا کے تعلقات 8 دہائیوں پر محیط ہیں، قیام پاکستان کے بعد امریکا ان اولین ملکوں میں شامل تھا جنہوں نے پاکستان کو تسلیم کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا میں دیرینہ شراکت داری کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، پاکستان اور امریکا نے تاریخ کے اہم ترین ادوار میں مل کر کام کیا، پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی کا اہم کردار ادا کیا، اعتماد کا اظہار کرنے پر امریکا اور ایران کا شکریہ ادا کرتے ہیں، 80 بڑی امریکی کمپنیاں پاکستان میں کام کر رہی ہیں۔

spot_imgspot_img