spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

صحافی امتیاز میر کو اسرائیل کی حمایت میں بولنے پر قتل کیا گیا، گرفتار ملزمان کے انکشافات

کراچی : صحافی اور اینکر پرسن امتیاز میر کے قتل کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، گرفتار دہشت گردوں نے قتل کرنے کی اہم وجہ بیان کردی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں ٹارگٹ کنلگ کرنے والا منظم گروہ پکڑا گیا، کورنگی پولیس نے صحافی امتیاز میر کے قتل میں ملوث کالعدم تنظیم کے 4 کارندوں کو گرفتار کرلیا۔

اس سلسلے میں وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے کراچی پولیس آفس میں اہم پریس کانفرنس کی جس میں ملزمان سے کی گئی تفتیش کی تفصیلات بیان کیں۔

انہوں نے بتایا کہ اسرائیل کے معاملے پر متنازع ویڈیو بنانے پر صحافی اور اینکر پرسن امتیاز میر کا قتل کیا گیا، ملزمان کے گروہ کا تعلق لشکر ثاراللہ نامی کالعدم تنظیم سے ہے جو بیرون ملک سے ہدایت لیتے تھے۔

پریس کانفرنس کے دوران ضیاء الحسن لنجار کا کہنا تھا کہ صحافی امتیاز کے قتل میں ملوث ملزمان کو پڑوسی ملک سے ہدایات دی جارہی تھیں۔ اس کالعدم تنظیم کا سربراہ پڑوسی ملک میں موجود ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کا تعلق کراچی کے علاقے ناظم آباد سے ہے اور چاروں ملزمان تعلیم یافتہ ہیں جو کہ شہر میں مزید دہشت گردانہ کارروائی کی تیاریاں کررہے تھے۔

صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ گرفتارملزمان نے امتیاز میر کو قتل کرنے سے پہلے مکمل منصوبہ بندی کی اور واردات کی باقاعدہ ویڈیو بھی بنائی تھی۔

spot_imgspot_img