spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

’صاحبزادہ فرحان فارم میں ہیں، ان کو ڈراپ کرنا زیادتی ہوگی‘

سابق قومی کرکٹر کامران اکمل نے پاکستان کے اگلے میچ سلیکشن پر کہا ہے کہ صاحبزادہ فرحان فارم میں ہیں، ان کو ڈراپ کرنا زیادتی ہوگی۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر نے نمیبیا کےخلاف میچ میں صاحبزادہ فرحان کو ڈراپ کرنے کی مخالفت کی ہے، کامران اکمل نے ان کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ صاحبزادہ فرحان رنز کررہے ہیں ان کو میچ کھلانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: مائیکل کلارک کی نام لیے بغیر پاکستانی سینئر پلیئرز پر شدید تنقید

سابق وکٹ کیپر بیٹر نے کہا کہ نمیبیا کیخلاف ٹیم میں تبدیلی کی باتیں ہورہی ہیں، بھارت کیخلاف جو تبدیلیاں کرنی چاہیے تھی وہ تو نہیں کی گئیں۔

کامران اکمل نے کہا کہ وہ فارم میں ہیں یہ زیادتی ہوگی کہ انھیں ڈراپ کردیا جائے، صاحبزادہ فرحان کی جگہ شاید فخرزمان اوپننگ کریں، اس بار کنڈیشن کے حساب سے آسٹریلیا کی سلیکشن نہیں ہوئی۔

انھوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے اہم کھلاڑی انجرڈ ہوگئے، بولنگ ویک تھی، آسٹریلیا نے ٹورنامنٹ سے پہلے بہت ٹریولنگ کی ہے، آسٹریلیا کے کھلاڑی سفر اور بگ بیش کی وجہ سے تھکے ہوئے تھے۔

پاکستان کا سُپر اسٹار، بھارت کیخلاف سُپر فلاپ

spot_imgspot_img