spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

شیر کے سامنے بیٹھی سہمی ہوئی خاتون کی ویڈیو وائرل، پھر کیا ہوا؟

جمشید پور : سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک سہمی ہوئی خاتون کو شیر کے پنجرے کے اندر بیٹھا دکھایا گیا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شیر خاتون کے قریب آتا ہے، ان کے گرد چکر لگاتا ہے جبکہ خاتون بالکل خاموش بیٹھی رہتی ہیں اور آخرکار شیر بغیر کوئی نقصان پہنچائے وہاں سے چلا جاتا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو سے متعلق یہ دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ یہ واقعہ جمشید پور کے چڑیا گھر میں پیش آیا، تاہم تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ یہ ویڈیو حقیقت پر مبنی نہیں ہے۔

حقیقت یہ ہے کہ مذکورہ ویڈیو مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مدد سے تیار کی گئی ہے اور جمشید پور کے چڑیا گھر میں ایسا کوئی واقعہ پیش ہی نہیں آیا۔

اے آئی ماہرین کا کہنا ہے کہ غور سے دیکھنے اور تحقیق کرنے پر یہ بات سامنے آئی کہ ویڈیو میں واضح طور پر ردو بدل کیا گیا ہے جبکہ اصل ویڈیو کچھ اور ہے۔

ماہرین نے عوام سے اپیل کی ہے کہ سوشل میڈیا پر اس قسم کے کسی بھی مواد کو شیئر کرنے سے پہلے اس کے مصدقہ ہونے کی تصدیق ضرور کرلیا کریں۔

ایک اور واقعہ : شیر نے 8 سالہ بچے کا بازو چبا ڈالا

spot_imgspot_img