spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

”شکریہ وزیراعظم شہبازشریف“، سری لنکن صدر نے سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام شیئر کردیا

سری لنکن صدر انوراکمارا ڈسانائیکے نے سوشل میڈیا پر پیغام شیئر کرتے ہوئے پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے صدر انوراکمارا ڈسانائیکے نے سوشل میڈیا پر پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ “شکریہ وزیراعظم شہبازشریف”، انھوں نے لکھا کہ وزیراعظم شہبازشریف نے یقینی بنایا کہ ہم سب کا پیارا کھیل جاری رہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت میچ کرانے کےلیے سری لنکن صدر بھی میدان میں آگئے

سری لنکن صدر نے کہا کہ کولمبو میں پاک بھارت میچ کا بےصبری سے انتظار کیا جارہا ہے، آئی سی سی اور دیگر متعلقہ فریقین کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں۔

انوراکمارا ڈسانائیکے نے پاکستان سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ سری لنکا 1996 کے ورلڈکپ کے دوران پاکستان کی یکجہتی کو نہیں بھولا۔

سری لنکن صدر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے کولمبو میں ایسے وقت کھیلا تھا جب دیگر سیکیورٹی خدشات پر گریز کرتے تھے۔

بنگلادیش کی باضابطہ درخواست، پاکستان بھارت کیخلاف ٹی20 ورلڈکپ کا میچ کھیلےگا، حکومت کا اعلان

spot_imgspot_img