spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

شمال مشرقی ہواؤں کے باعث کراچی کا موسم خشک، محکمہ موسمیات کا اہم بیان

کراچی(10 نومبر 2025): شمال مشرقی ہواؤں کے باعث شہر قائد میں کا موسم خشک ہوگیا جبکہ ہوا میں آلودگی برقرار ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں صبح سویرے ٹھنڈک محسوس کی جانے لگی لیکن دن بھر موسم گرم و خُشک رہے گا، جبکہ رات میں خنکی محسوس کی گئی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے، نمی کا تناسب 73 فیصد ہے جبکہ شہر کا فضائی معیار مضر صحت ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کی ہوا میں آلودگی 170 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے اس کے علاوہ ماہرین کا کہنا ہے کہ شہری ماسک کا استعمال کریں۔

دوسری جانب پنجاب کے مختلف علاقے آج بھی فضائی آلودگی کی لپیٹ میں ہیں، لاہور اور دیگر شہروں میں فضائی معیار انتہائی مضر صحت ہے۔

ماحولیات کی عالمی ویب سائٹ کے مطابق فضائی آلودگی کے لحاظ سے لاہور آج بھی دوسرے نمبر پر ہے، گوجرانوالہ ملک کا سب سے آلودہ شہر قرار دیا گیا ہے جہاں فضائی آلودگی کا تناسب پانچ سو سترہ پارٹیکولیٹ میٹرز ریکارڈ کیا گیا۔

ماحولیات کی عالمی ویب سائٹ کے مطابق فیصل آباد کی فضا میں پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 415، لاہور 394 اور ملتان میں فضائی آلودگی کا تناسب 234 ریکارڈ کیا گیا۔

spot_imgspot_img