spot_img

ذات صلة

جمع

نوجوانوں کے لیے ہنرمندی اور روزگار کے نئے مواقع

پشاور : نوجوانوں کے لیے ہنرمندی اور روزگار کے...

سفید اور دانے دار مکھن گھر میں بنانا نہایت آسان

گھر میں دہی سے مکھن تیار کرنا ایک پرانا...

امریکا آج رات ایران پر بڑا حملہ کرے گا، امریکی وزیر جنگ

فلوریڈا : امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے کہا...

وزیراعظم شہباز شریف آئی ایم ایف سے بڑا ریلیف لینے میں کامیاب، ذرائع

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف عالمی مالیاتی فنڈ...

شروتی ہاسن نے اداکاری سے بریک لینے کی وجہ بتا دی

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شروتی ہاسن نے 2018 میں اداکاری سے بریک لینے کی وجہ بیان کردی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ’لک‘ اداکارہ شروتی ہاسن کا کہنا ہے کہ میں نے شدید ذہنی بے چینی کی وجہ سے 2018 میں  اداکاری سے وقفہ لیا تھا۔

اداکار اور گلوکارہ شروتی ہاسن بھارتی سنیما کے دو مشہور اداکاروں کمل ہاسن اور ساریکا کی صاحبزادی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیشہ ہاسن کے گھرانے میں اپنی بہت سی دلچسپیوں کی پیروی کرنے کی ترغیب دی گئی تھی، والدین نے کبھی بھی اس تخیل کو محدود نہیں کیا ہے۔

یہ پڑھیں: شروتی ہاسن نے دوست کے ساتھ راہیں جدا کرلیں

اداکارہ نے 2018 میں اداکاری سے وقفہ لینے کے بارے میں بھی واضح طور پر بات کی اور انہں نے اسے برسوں سے ذہنی بے چینی سے نمٹنے میں کس طرح مدد کی۔

صحافی نے شروتی ہاسن سے فلموں میں گلوکاری، موسیقی بنانے لکھنے اور اداکاری کے بارے میں پوچھا، جواب میں اداکارہ نے والدین کو کریڈٹ دیتے ہوئے کہا کہ میں والدین کے ساتھ پلی بڑھی ہوں جو فن کی زبان میں بہت کثیر ہیں، ان میں سے ہر ایک متعدد چیزیں کررہا تھا۔

اداکارہ نے کہا کہ والدین کی جانب سے مجھے اتنی ہی چیزوں کی اجازت دی گئی جتنی مجھے ہونا چاہیے، میں ان چیزوں پر توجہ دیتی ہوں جو میری ترجیح ہیں۔

spot_imgspot_img