spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

شاہین آفریدی کی بیٹنگ پر کلدیپ یادیو نے کیا کہا؟

بھارت کے اسپنر کلدیپ یادیو نے بھی شاہین آفریدی کی بیٹنگ کی تعریف کردی۔

بھارتی کے اسپنر کلدیپ یادیو نے  اے سی سی مینز ٹی 20 ایشیا کپ 2025 کے دوران شاہین شاہ آفریدی کی بیٹنگ کی تعریف کردی۔

انہوں نے کہا کہ جب آپ بولنگ کرتے ہیں تو مخالف بیٹرز کو پڑھنے کی کوشش کرتے ہیں، کچھ اچھے بیٹرز جو اسپنرز کو اچھا کھیلتے ہیں۔

کلدیپ نے کہا کہ شاہین آفریدی واقعی بہت اچھا کھیل رہے ہیں، گزشتہ دو میچوں میں انہوں نے عمدہ شاٹس کھیلے ہیں۔

اسپنر نے کہا کہ کرکٹ ایسا کھیل ہے جہاں آپ غلطیاں کرتے ہوئے بھی سیکھتے ہیں، کوئی دن آپ کے لیے اچھا نہیں بھی ہوتا ہے لیکن اس سے بھی آپ سیکھتے ہیں، بہتری لاتے ہیں۔

یہ پڑھیں: آسٹریلیا کی فرنچائز نے کس کھلاڑی کو بہترین آل راؤنڈر قرار دے دیا؟

شاہین آفریدی نے بھارت اور متحدہ عرب امارات کے خلاف شاندار آل راؤنڈر کارکردگی کا مظاہرہ کیا، بھارت کے خلاف 206.25 کے اسٹرائیک ریٹ سے 16 گیندوں پر 33 رنز بنائے جس میں چار چھکے شامل تھے۔

تاہم پاکستان کو بھارت کے خلاف لو اسکورنگ میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

گزشتہ روز یو اے ای کے خلاف میچ میں شاہین نے ایک بار پھر آل راؤنڈر کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور تین چوکوں، دو چھکوں کی مدد سے 14 گیندوں پر 29 رنز بنائے اور تین اوور میں 16 رنز دے کر دو وکٹیں بھی حاصل کیں۔

spot_imgspot_img