spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

شاہد آفریدی نے کرس گیل کا مشکل چیلنج قبول کر لیا

کراچی (26 ستمبر 2025) بوم بوم کے نام سے مشہور سابق پاکستانی کپتان شاہد خان آفریدی نے اپنے ہم عصر کرس گیل کا مشکل ترین چیلنج قبول کر لیا ہے۔

شاہد آفریدی اور کرس گیل کا شمار پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے ان جارح مزاج کھلاڑیوں میں ہوتا ہے، جنہیں اگرچہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لیے برسوں بیت گئے تاہم ان کی جارحانہ بیٹنگ، بلند وبالا چھکے آج بھی شائقین کرکٹ کے ذہنوں میں تازہ ہیں۔

آفریدی اور گیل کی جارح مزاجی نے ہی ٹی 20 کرکٹ کو عالمی سطح پر تیزی سے پروان چڑھایا۔ وہ اب بھی نوجوان کرکٹرز کے لیے رول ماڈل ہیں۔ یہ دونوں اگرچہ اپنے کرکٹنگ دور میں حریف رہے مگر ریٹائرمنٹ کے بعد دوستی بھی مشہور رہی۔ تاہم اب یہ پھر حریف بننے جا رہے ہیں۔

پاکستان کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے ویسٹ انڈیز کے سابق ہم منصب کرکٹر کرس گیل کا مشکل ترین چیلنج قبول کر لیا ہے اور اس کا اعلان انہوں نے سوشل میڈیا ایپ پر اپنے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر کیا ہے۔

اپنے ویڈیو پیغام میں شاہد آفریدی نے ’’یونیورس باس‘‘ کے نام سے مشہور کرس گیل کے چیلنج کو قبول کرتے ہے کہ دیکھتے ہیں کہ سب سے بڑا چھکا کون مارتا ہے۔

 

سابق قومی آل راؤنڈر سکسر کرکٹ کے آئیکون پلیئر بھی بن گئے ہیں۔ ویب تھری پر مبنی چھکے لگانے والا گیم سکسر کرکٹ جلد ٹیلیگرام پر متعارف کرایا جا رہا ہے۔
شاہد آفریدی خصوصی فین بیٹلز کی قیادت سمیت محدود ایڈیشن کلیکٹیبلز اور انعامات بھی فراہم کریں گے۔

حارث کا ایکشن چھا گیا، رونالڈو کے بعد ڈی ویلیئرز نے بھی بھارتی رافیل گرا دیے

spot_imgspot_img