spot_img

ذات صلة

جمع

نوجوانوں کے لیے ہنرمندی اور روزگار کے نئے مواقع

پشاور : نوجوانوں کے لیے ہنرمندی اور روزگار کے...

سفید اور دانے دار مکھن گھر میں بنانا نہایت آسان

گھر میں دہی سے مکھن تیار کرنا ایک پرانا...

امریکا آج رات ایران پر بڑا حملہ کرے گا، امریکی وزیر جنگ

فلوریڈا : امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے کہا...

وزیراعظم شہباز شریف آئی ایم ایف سے بڑا ریلیف لینے میں کامیاب، ذرائع

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف عالمی مالیاتی فنڈ...

سی ٹی ڈی کی پشاور اور ضلع خیبر میں کارروائیاں، 6 دہشتگرد ہلاک

پشاور (11 جنوری 2026): کاؤنٹر ٹریرئیزم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے پشاور اور ضلع خیبر میں کارروائیاں کرتے ہوئے 6 دہشتگرد ہلاک کر دیے ہیں۔

ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ ہلاک دہشتگردوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کیا ہے، دہشتگرد سکیورٹی فورسز پر حملوں، بھتہ خوری و دیگر جرائم میں ملوث تھے، ان کے فرار ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سی ٹی ڈی کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ بہادر سپوتوں نے خارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کر کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔

یہ بھی پڑھیں: سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، کالعدم ٹی ٹی پی کا کارندہ گرفتار

محسن نقوی نے سی ٹی ڈی کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا اور کہا کہ ڈپارٹمنٹ کے بہادر جوانوں کی جرات اور پروفیشنل ازم پر فخر ہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قوم متحد ہے، بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کا خاتمہ کر کے امن بحال کیا جائے گا۔

spot_imgspot_img