spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

سوریا کمار پاکستان ٹیم سے ہاتھ نہ ملانے کا سوال ہنس کر ٹال گئے

دبئی: بھارت کے کپتان سوریا کمار یادیو پاکستان ٹیم سے ہاتھ نہ ملانے کا سوال ہنس کر ٹال گئے۔

دبئی میں پریس کانفرنس کے دوران صحافی نے سوریا کمار یادیو سے سوال کیا کہ کیا اگلے میچ میں بھی بھارتی ٹیم وہی کرے گی جیسا پچھلے میچ میں کیا تھا؟

بھارتی کپتان سوال ہنستے ہوئے ٹال گئے اور کہنے لگے اچھا آپ بولنگ کی بات کرہے ہیں، ہم نے بولنگ اچھی کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف میچ میں اچھا مقابلہ ہوگا، ہر گیم نیا چیلنج ہوتا ہے، پاک بھارت رقابت کا کچھ نہیں کہہ سکتا۔

سوریا کمار یادیو نے کہا کہ میں تو 2003 اور پرانے وقتوں میں کھیلا نہیں، جب اسٹیڈیم شائقین سے بھر جاتا ہے تو سوچتا ہوں اچھی کرکٹ کھیلوں۔

یہ پڑھیں: بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے پاکستانی نژاد عمانی کرکٹر کو گلے لگا لیا

بھارتی کپتان نے کہا کہ بھی تین گیم جیتیں ہیں، میچز میں مزہ آیا، بیٹ اور بال کا اچھا مقابلہ ہوگا، ہر گیم چیلنج ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ سپر فور مرحلے کا پہلا میچ آج دبئی میں سری لنکا اور بنگلادیش کے مابین ہوگا اسی مقام پر کل پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ٹکرائیں گی۔

پاکستانی ٹیم ایک دن آرام کے بعد 23 ستمبر کو ابوظبی میں سری لنکا سے ٹکرائے گی۔

spot_imgspot_img