spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

سلمان مرزا نے جنوبی افریقا کے خلاف بولنگ پلان بتا دیا

پاکستان کے فاسٹ بولر سلمان مرزا نے جنوبی افریقا کے خلاف اپنایا گیا بولنگ پلان بتا دیا۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کی جانب سے دیا جانے والا 111 رنز کا ہدف باآسانی ایک وکٹ کے نقصان پر 13.1 اوورز میں حاصل کرلیا اور تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی۔

صائم ایوب نے 38 گیندوں پر 71 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیی، صاحبزادہ فرحان 28 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، بابر اعظم 11 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

بابر اعظم نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں روہت شرما کو پیچھے چھوڑ دیا اور مختصر فارمیٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے واحد وکٹ کوربن بوش نے حاصل کی۔

یہ پڑھیں: پاکستان نے دوسرے ٹی 20 میں جنوبی افریقا کو شکست دے دی

مین آف دی میچ سلمان مرزا نے کہا کہ سلو بال پر میتھیو کلین کو آؤٹ کرنا پسندیدہ وکٹ ہے، بالکل سادہ پلان کے تحت بولنگ کی جانتا تھا کہ پچ سے مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ کنڈیشن کو بہت جلد بھانپ گیا تھا۔

واضح رہے کہ سلمان مرزا نے 4 اوورز میں 13 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

spot_imgspot_img