spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کا کیس، باڈی گارڈ نے عدالت میں حیران کن انکشاف کر دیا

(3 مئی 2026): بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان کے ذاتی باڈی گارڈ نے عدالت میں انکشاف کیا کہ اپریل 2024 میں ممبئی میں اداکار کے گھر پر ہونے والی فائرنگ کا واقعہ دراصل انہیں قتل کرنے کی ایک کوشش تھی۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کیس کی سماعت گزشتہ ماہ شروع ہوئی تھی جس میں سلمان خان کے باڈی گارڈ نے پہلے گواہ کے طور پر اپنا بیان قلمبند کروایا۔

14 اپریل 2024 کو موٹرسائیکل پر سوار دو افراد نے باندرہ میں واقع سلمان خان کی رہائش گاہ گیلیکسی اپارٹمنٹس کے باہر فائرنگ کی تھی۔ واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے باڈی گارڈ نے گواہی دی کہ وہ 13 اپریل 2024 کی شام 7 بجے اپنی معمول کی نائٹ شفٹ پر پہنچا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سلمان خان کے قریبی دوست کو بشنوئی گینگ نے دھمکی دے دی

اس نے عدالت کو بتایا کہ گینگسٹر لارنس بشنوئی کی جانب سے ملنے والی دھمکیوں کے باعث اس وقت اداکار کی سکیورٹی سخت کر دی گئی تھی۔

باڈی گارڈ کے مطابق 14 اپریل کی صبح تقریباً 4 بجے سکیورٹی ٹیم نے پٹاخوں جیسی آوازیں سنیں، میں نے سی سی ٹی وی اسکرین پر دیکھا کہ ہیلمٹ پہنے ہوئے دو افراد بائیک پر سوار ہیں اور عمارت کی طرف فائرنگ کر رہے ہیں۔

اس نے مزید بتایا کہ حملہ آوروں نے چار سے پانچ بار فائرنگ کی، میں اور وہاں موجود دیگر گارڈز فوراً مین گیٹ سے باہر نکلے، دونوں موٹر سائیکل سوار دائیں جانب آئی لو باندرہ پوائنٹ کی طرف بھاگے اور وہاں سے محبوب اسٹوڈیوز روڈ کی طرف چلے گئے۔

سرکاری وکیل مہیش مولے نے عدالت میں سی سی ٹی وی فوٹیج پیش کی جس میں ایک موٹرسائیکل کو گیٹ کے سامنے آتے دیکھا جا سکتا ہے۔

باڈی گارڈ نے واضح کیا کہ حملے کے وقت سلمان خان پہلی منزل پر اپنے بیڈ روم میں موجود تھے، یہ فائرنگ اداکار کو قتل کرنے کی کوشش تھی۔

جرح کے دوران دفاعی وکیل کے سوال کا جواب دیتے ہوئے گواہ نے تصدیق کی کہ آواز سنتے وقت وہ سکیورٹی کیبن میں موجود تھا، تاہم ایک اور سوال کے جواب میں اس نے کہا کہ اسے اداکار کو ملنے والی مخصوص دھمکیوں کے بارے میں کوئی ذاتی علم نہیں ہے۔

ہفتہ کے روز ایک پولیس گارڈ نے بھی عدالت میں گواہی دی، اس نے بتایا کہ وہ لابی میں بیٹھا تھا اور اس نے واقعہ ہوتے نہیں دیکھا بلکہ صرف جائے وقوعہ کے قریب گولیوں کے خول دیکھے تھے۔

spot_imgspot_img