سعودی عربین ایئرلائنز نے 11 اپریل بروز ہفتے سے دبئی، ابوظبی، اور عمان کے لیے جزوی طور پر فضائی آپریشن دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
سعودی گیزٹ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب سے یو اے ای اور عمان کے لیے پروازیں روزانہ کی بنیاد پر روانہ کی جائیں گی۔
ایئرلائن سے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایئرپورٹ پر جانے سے پہلے اپنی پروازوں کے ریکارڈ کو چیک کرلیں۔
سعودی عرب نے خطے میں کشیدگی کی وجہ سے 28 فروری سے پروازیں روک دی تھیں۔
واضح رہے کہ کویت میں ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے) نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ بین الاقوامی ہوائی اڈے پر فلائٹ آپریشن بحال کیا گیا ہے۔
یہ پڑھیں: خلیجی ملک نے ایئرپورٹس کی بندش سے متعلق اہم وضاحت کر دی
اس بات کی تصدیق کی گئی ہے ہوائی اڈہ بند ہے اور سروز کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے کوئی سرکاری منظوری جاری نہیں کی گئی ہے۔
جمعرات کو جاری کردہ ایک بیان میں، اتھارٹی نے واضح کیا کہ سوشل میڈیا پر ایک گمراہ کن اعلان شیئر کیا گیا تھا، جو مبینہ طور پر ایک ایئرلائن سے شروع ہوا تھا، جس میں تجویز کیا گیا تھا کہ کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پروازیں دوبارہ شروع ہو جائیں گی۔ عہدیداروں نے زور دے کر کہا کہ یہ معلومات غلط ہیں اور کسی بھی مجاز ادارے کی طرف سے اس کی اجازت نہیں ہے۔
اتھارٹی کے سرکاری ترجمان عبداللہ الراجی نے کہا کہ گردش کرنے والے دعوے غلط ہیں اور انہوں نے اعادہ کیا کہ ہوائی ٹریفک کو دوبارہ کھولنے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔



