spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

سری لنکا کے ورلڈ کپ فاتح کپتان رانا ٹنگا کی گرفتاری کا امکان

سری لنکا کے ورلڈ کپ فاتح کپتان ارجنا رانا ٹنگا کے گرفتار ہونے کا امکان ہے۔

سری لنکن میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق وزیر پیٹرولیم ارجنا رانا ٹنگا پر تیل کی خریداری میں خردبرد کا الزام ہے جبکہ وہ ابھی ملک سے باہر ہیں۔

کولمبو مجسٹریٹ نے وطن واپسی پران کی گرفتاری کا حکم دیا ہے۔

تیل کی کرپشن کے اسکینڈل میں رانا ٹنگا کے بڑے بھائی پہلے ہی گرفتار ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ 2018 میں سری لنکا میں جاری سیاسی بحران کے دوران ورلڈ کپ جیتنے والے سابق کپتان ارجنا رانا ٹنگا کو فائرنگ اور قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

کولمبو میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہو گئے تھے اور پولیس نے فائرنگ کے واقعے میں ان کے کردار کو اہم قرار دیتے ہوئے انہیں گرفتار کر لیا تھا۔

یاد رہے کہ رانا ٹنگا کی قیادت میں سری لنکا نے 1996 کا کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

کرکٹ کے بعد انہوں نے سیاست میں قدم رکھا اور 2001 کے بعد مختلف اہم عہدوں پر ذمے داریاں انجام دیتے رہے ہیں۔

spot_imgspot_img