spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

سانگھڑ میں سفاک بیٹے نے ماں کو قتل کرکے لاش گھر میں دفن کردی

سندھ کے شہر سانگھڑ میں بیٹے نے مبینہ طور پر 60 سالہ والدہ کو قتل کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق افسوسناک واقعہ سنجھورو تھانے کی حدود گوٹھ کریم ڈنو وسان میں پیش آیا، پولیس کا کہنا ہے کہ سفاک بیٹے نے والدہ کو قتل کرکے لاش گھر میں ہی دفن کردی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مبینہ قاتل بیٹے عبدالرحمان لغاری کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

تفتیشی حکام کے مطابق بیٹے نے 60 سال کی والدہ کے ہاتھ، پاؤں باندھ کر قتل کیا، واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

اس سے قبل پنجاب کے ضلع پاکپتن کی تحصیل عارف والا میں پسند کی شادی نہ کروانے پر سفاک بیٹے نے ماں کی جان لے لی تھی۔

پولیس کا بتانا تھا کہ نواحی علاقے میں ملزم جہانگیر نے ماں کو اینٹیں، ڈنڈے مار کر زخمی کیا، خاتون کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی۔

تفتیشی حکام کا کہنا تھا کہ مقتولہ کی شناخت نور بی بی کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ڈی پی او پاکپتن طارق ولایت نے نفری کے ہمراہ پہنچ کر جائے وقوعہ سے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

spot_imgspot_img