spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

زندگی کی سب سے بڑی خوشی میری تینوں ’بیٹیاں‘ ہیں، منیب بٹ

اداکار منیب بٹ کا کہنا ہے کہ میری زندگی کی سب سے بڑی خوشی میری بیٹیاں ہیں۔

پروگرام ’ہر لمحہ پرجوش‘ میں گفتگو کرتے ہوئے اداکار منیب بٹ نے کہا کہ میری زندگی کی سب سے بڑی خوشی میری بیٹیاں ہیں، جب گھر جاتا ہوں جس طرح تینوں بیٹیاں ملتی ہیں اور خوش ہوتی ہیں تو مجھے بہت اچھا لگتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میری سب سے بری عادت دیر سے سونا اور دیر سے اٹھنا ہے، کراچی کے اندر لوگ رات میں تین سے چار بجے سڑکوں پر ہوتے ہیں اور ریسٹورنٹ بھی رش ہوتا ہے، ڈیفنس میں بھی چائے کے کیفے پر لوگ دیر رات تک بیٹھتے ہیں۔

اداکار نے کہا کہ کامیابی کا دوسرا نام مطمئن ہونا ہے، الحمدللہ جتنا کام کیا ہے اس سے مطمئن ہوں، اللہ کا شکر گزار ہوں کہ جتنا دیا ہے وہ بہت ہے اور یہی میرے لیے کامیابی ہے۔

منیب بٹ نے کہا کہ اداکار کی کامیابی وہ ہے کہ وہ معاشرے کو ایسا پیغام دے جس سے بہتری پیدا ہو، ہمیں اللہ نے فیم سے نوازا ہے تو ہمیں اچھی بات عوام تک پہنچانی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں منیب بٹ نے کہا کہ اگر اداکار نہ ہوتا تو آرمی یا پولیس فورس جوائن کرتا۔

spot_imgspot_img