spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

زمان خان کی ہوا میں گھومتی ہوئی یارکر پر اسٹیو اسمتھ کلین بولڈ، ویڈیو وائرل

برسبین ہیٹ کی نمائندگی کرنے والے پاکستانی پیسر زمان خان کی ہوا میں گھومتی ہوئی یارکر پر اسٹیو اسمتھ کلین بولڈ ہوگئے۔

بگ بیش لیگ میں زمان خان نے اپنی بولنگ سے شائقین کا دل خوش کردیا، آسٹریلیا کےمایہ ناز بیٹر اسٹیو اسمتھ جو کہ سڈنی سکسرز ک نمائندگی کررہے ہیں، زمان نے انھیں اپنی ناقابل یقین یارکر پر اس طرح کلین بولڈ کیا کہ بیٹر خود بھی پریشان ہوگئے۔

زمان خان کی اس خوبصورت ڈیلیوری کی ویڈیو بی بی ایل نے اپنے سوشل میڈیا پیج پر شیئر کی اور اس گیند کو “ناقابل یقین” یارکر کا نام دیا ہے۔

اسمتھ جو اس وقت 40 گیندوں پر 54 رنز بنا کر کریز پر موجود تھے وہ زمان خان کی گیند کو سمجھنے میں بری طرح ناکام رہے اور سووئنگ ہوتی گیند پر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔

زمان خان نے برسبین کی طرف سے نپی تلی بولنگ کرتے ہوئے 3 اوورز میں 21 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی تاہم ان کی ٹیم یہ میچ نہ جیت سکی۔

برسبین ہیٹ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز اسکور کیے، سڈنی سکسرز نے 18.4 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر ہدف پورا کرلیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by KFC Big Bash League (@bbl)

spot_imgspot_img