spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

روس یوکرین جنگ خاتمے کیلیے امریکی صدر کا بڑا دعویٰ

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے روس یوکرین جنگ ختم کرانے میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں ان کا کہنا ہے کہ اُن کی انتظامیہ روس یوکرین جنگ کو ختم کرنے کے ایک اہم معاہدے کے قریب پہنچ گئی ہے۔

امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ ماہ روس یوکرین جنگ میں 25 ہزار فوجی مارے گئے، 28نکاتی امن منصوبہ مزید بہتر بنا لیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امن منصوبے میں دونوں فریقین کی تجاویز شامل ہیں تاہم چند نکات پر اختلافات موجود ہیں جنہیں جلد ختم کر دیا جائے گا۔

صدر ٹرمپ نے بتایا کہ امریکا کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف کو ماسکو میں صدر پیوٹن سے ملاقات کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس سلسلے میں ہونے والی پیشرفت سے مجھے اور نائب صدر جے ڈی وینس کو بریفنگ دی جائے گی، صدر زیلنسکی اور صدر پیوٹن سے جلد ملاقات کے لئے پر امید ہوں۔

اپنے بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ ملاقات اس وقت ہوگی جب امن معاہدہ آخری مرحلے میں ہوگا، امن جتنی جلد ممکن ہو حاصل ہونا چاہیے۔

علاوہ ازیں وائٹ ہاؤس میں تھینکس گِیونگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ روس یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے پیش کیے جانے والے امن معاہدے پر غیر معمولی پیش رفت سامنے آئی ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے 9 ماہ میں 8 جنگیں رُکوائیں اور اب ایک اور جنگ رُکوانے پر کام کر رہے ہیں۔

چند روز قبل امریکی اور یوکرینی حکام نے جنیوا میں 28 نکاتی امریکی امن تجویز پر مذاکرات کیے جس کے بعد دونوں ممالک نے نئے فریم ورک پر کام کرنے کا اعلان کیا۔

یاد رہے کہ امریکی صدر نے یوکرین کو امن معاہدہ قبول کرنے کے لیے 27 نومبر کی ڈیڈ لائن دے رکھی ہے۔

spot_imgspot_img