spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

روس کا 805 ڈرونز اور 13 میزائلوں سے یوکرین پر بڑا حملہ، سرکاری عمارت کو نشانہ بنایا

کیئو (7 ستمبر 2025): روس کی جانب سے جنگ کے سب سے بڑے فضائی حملے میں یوکرین میں 3 افراد ہلاک اور سرکاری عمارت میں آگ لگ گئی۔

خبر رساں ایجنسی روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق روس نے یوکرینی دارالحکومت کیئو پر فضائی حملہ کیا جس کے نیتجے میں شیر خوار بچے سمیت 3 افراد جان سے گئے۔

یوکرین کی وزیر اعظم یولیا سویریڈینکو نے ٹیلی گرام پر بتایا کہ پہلی بار سرکاری عمارت کو دشمن کے حملے سے نقصان پہنچا، اس کی چھت اور اوپری منزلیں متاثر ہوئیں، امدادی کارکن آگ بجھا رہے ہیں۔

عینی شاہدین نے سرکاری عمارت کی اوپری منزل کو جلتے ہوئے دیکھا جبکہ سورج طلوع ہونے کے فوراً بعد نیلے آسمان میں دھواں اٹھ رہا تھا۔

یوکرین کی فضائیہ نے ٹیلیگرام پر بتایا کہ روس نے یوکرین میں راتوں رات 805 ڈرون اور 13 میزائل داغے، یوکرین کے دفاعی یونٹس نے 751 ڈرون اور چار میزائل مار گرائے۔

فروری 2022 میں ماسکو کے یوکرین پر مکمل حملے کے بعد سے روس نے ملک پر حملہ کرنے کیلیے استعمال کیے گئے ڈرونز کی یہ سب سے زیادہ تعداد تھی۔

کیئو کی ملٹری ایڈمنسٹریشن کے سربراہ تیمور تاکاچینکو نے بتایا کہ شیر خوار بچے کی لاش کو ڈارنیٹسکی ضلع میں ملبے سے نکالا گیا جہاں ایک چار منزلہ اپارٹمنٹ کی عمارت کو نقصان پہنچا۔

spot_imgspot_img