spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

رنویر سنگھ نے اپنے اوپر لگی پابندی پر خاموشی توڑ دی

بالی ووڈ کے معروف اداکار رنویر سنگھ نے فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سائن ایمپلائز کی جانب سے اپنے اوپر لگی پابندی پر خاموشی توڑ دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق فیڈریشن نے فلم انڈسٹری سے اپیل کی کہ وہ رنویر سنگھ کے ساتھ کام نہ کرے، کیونکہ فرحان اختر نے ان کے خلاف شکایت درج کروائی تھی، اس کے بعد رنویر کے ترجمان نے ان کی جانب سے جاری بیان میں کہا کہ رنویر سنگھ فلمی برادری اور ڈان فرنچائز سے وابستہ ہر فرد کا بے حد احترام کرتے ہیں۔

ڈان 3 سے متعلق حالیہ معاملات کے دوران انہوں نے جان بوجھ کر خاموشی اختیار کی، کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ پیشہ ورانہ معاملات اور ذاتی تعلقات کو وقار، پختگی اور باہمی احترام کے ساتھ حل کیا جانا چاہیے۔

واضح رہے کہ فیڈریشن رنویر سنگھ کے خلاف نان کوآپریشن ڈائریکٹو جاری کیا اور فلم انڈسٹری سے اپیل کی کہ وہ اداکار کے ساتھ کام نہ کرے۔ تنظیم کے مطابق رنویر کو متعدد نوٹس بھیجے گئے تھے، لیکن انھوں نے جواب دیا کہ یہ مناسب فورم نہیں ہے جہاں معاہداتی تنازع پر بات کی جائے۔ لہٰذا رنویر سنگھ کے رویے اور منصوبے سے وابستہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ان کے طرزِ عمل کو مدنظر رکھتے ہوئے فیڈریشن نے ان کے خلاف عدم تعاون پر مبنی ہدایت نامہ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ پڑھیں: مرونل ٹھاکر نے رنویر سنگھ کو اپنا ’لکی چارم‘ قرار دے دیا

بیان میں مزید کہا گیا کہ فیڈریشن کے تمام پروڈیوسرز، پروڈیوسرز ایسوسی ایشنز اور انڈسٹری اداروں سے اپیل ہے کہ وہ ایسی غیر پیشہ ورانہ سرگرمیوں کے خاتمے کے لیے اتحاد کا مظاہرہ کریں۔

یاد رہے کہ شاہ رخ خان نے 2006 اور 2011 کی ڈان اور ڈان ٹو میں مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ بعد ازاں 2023 میں اعلان کیا گیا رنویر سنگھ ڈان تھری میں مرکزی کردار ادا کرینگے۔ تاہم دسمبر 2025 میں رنویر نے دھریندر کی کامیابی کے بعد اچانک فلم چھوڑ دی جس سے فرحان اختر اور رتیش سدھوانی کے ساتھ تنازع پیدا ہوگیا۔

بعد میں فرحان اختر نے معاملہ پروڈیوسر گلڈ آف انڈیا کے سامنے اٹھایا، لیکن گلڈ نے قانونی کارروائی کے بجائے فریقین کو باہمی طور پر مسئلہ حل کرنے کا مشورہ دیا۔

اس کے بعد فرحان نے فیڈریشن آف ویسرٹن انڈیا سائن ایمپلائز سے رجوع کیا جس نے رنویر کو مسئلہ حل کرنے کا موقع دیا، مگر بالآخر ان کے خلاف پابندی عائد کر دی گئی۔

spot_imgspot_img