spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

رضوان کے ساتھ ٹھیک نہیں ہوا، شاہین کو کپتان بنانے پر محمد عامر کا ردعمل

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر کا شاہین آفریدی کو کپتان بنانے پر ردعمل آگیا۔

سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے ویڈیو بیان میں کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ محمد رضواان کے ساتھ مناسب سلوک کیا گیا ہے، ان حالات میں یہ فیصلہ اچھا نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ رضوان کی قیادت میں جنوبی افریقا اور آسٹریلیا میں سیریز جیتے جو ہمارے بڑے کپتان بھی حاصل نہیں کرسکے، ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیے تھا۔

یہ پڑھیں: شاہین آفریدی ون ڈے ٹیم کے کپتان مقرر

محمد عامر نے کہا کہ کپتانی کا انحصار صرف ایک اچھی یا بری سیریز پر نہیں ہونا چاہیے۔

سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ کپتان راتوں رات نہیں بنتے لیکن یہاں ایک خراب سیریز کپتان کی جگہ لینے کے لیے کافی ہے، رضوان ذہین کپتان ہے اور اس میں مہارت بھی ہے۔

انہوں نے مشورہ دیا کہ اگر شاہین کو قومی ٹیم کی باگ دوڑ سونپنی ہی تھی تو پہلے انہیں نائب کپتان بنانا چاہیے تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے محمد رضوان کو ون ڈے کی کپتانی سے ہٹا کر شاہین آفریدی کو جنوبی افریقا کے خلاف سیریز میں کپتان مقرر کیا ہے۔

spot_imgspot_img