spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

رابعہ نورین نے عابد علی سے شادی کی جذباتی کہانی بیان کردی

شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ رابعہ نورین نے مرحوم اداکار عابد علی سے شادی کی جذباتی کہانی سنادی۔

اداکارہ رابعہ نورین نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی اور اس دوران عابد علی سے شادی کرنے سے پہلے درپیش چیلنجز اور تحفظات کے بارے میں اظہار خیال کیا جو اس وقت پہلے سے شادی شدہ تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری ڈرامے کے سیٹ پر بات چیت شروع ہوئی پھر بھی شادی کا فیصلہ کرنے میں تین سال لگ گئے۔

رابعہ نورین نے کہا کہ عابد علی خاندانی شخص تھے جبکہ وہ ذمہ داریوں میں توازن کے بارے میں فکر مند تھے۔

یہ پڑھیں: رابعہ نورین، مرحوم شوہر عابد علی کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں

انہوں نے کہا کہ عابد علی کو یہ فکر لاحق تھی کہ وہ اپنی دونوں شادیوں اور بچوں کے درمیان کس طرح توازن قائم رکھ سکیں گے، وہ ایک سنجیدہ اور ذہین انسان تھے اور میں نے شروع میں ان پر کوئی دباؤ نہیں ڈالا۔

اداکارہ نے کہا کہ میں نے عابد علی سے واضح کہا تھا کہ میں ان کی زندگی میں کسی قسم کا خلل نہیں ڈالنا چاہتی، میں نے سنا تھا کہ وہ غصے کے تیز ہیں، لیکن وہ ان باتوں کے بالکل برعکس نکلے، وہ نہایت نرم دل انسان تھے۔

واضح رہے کہ رابعہ نورین اور عابد علی 2006 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے جبکہ 2019 میں عابد علی انتقال کر گئے تھے۔

spot_imgspot_img