spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

دہشت گردوں کی فائرنگ سے سب انسپکٹر اور کانسٹیبل شہید

کوہاٹ: لاچی کے نواحی علاقے میں دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں انسپکٹر طاہر نواز اور کانسٹیبل محمد علی شہید ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ کوہاٹ میں لاچی کے علاقے میں افسوسناک واقعے کے بعد دہشت گردوں کے خلاف سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

اس سے قبل بھی رواں ہفتے لکی مروت کے علاقے بیگوخیل روڈ میلہ شہاب خیل کے قریب دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے 2 پولیس اہلکاروں کو شہید کردیا تھا۔

دونوں پولیس اہلکار ڈیوٹی پر جانے کے لئے نکلے تھے کہ دہشت گردوں کی فائرنگ کا نشانہ بن گئے۔ جبکہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بیگوخیل روڈ میلہ شہاب خیل کے قریب دہشت گردوں نے حملہ کیا، شہید اہلکار سمیع اللہ اور اسد خان کے جسد خاکی گورنمنٹ سٹی اسپتال منتقل کردیئے گئے ہیں۔

کراچی: ڈاکوؤں نے شہری کو گولی مار کر 10 لاکھ روپے چھین لیے

دونوں شہید اہلکار گاؤں بیگو خیل سے پولیس لائنز جا رہے تھے، افسوسناک واقعے کے بعد علاقے میں پولیس کی بھاری نفری نے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

spot_imgspot_img