بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار دھرمیندر کی اہلیہ اور بچوں کی جذباتی ویڈیو نے مداحوں کو رُلا دیا۔
بھارت کے لیجنڈری اداکار دھرمیندر کو گزشتہ روز ممبئی کے بریج کینڈی اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا تاہم اسپتال کی ویڈیو منظرعام پر آئی ہے جس میں اہلیہ اداکار کے قریب رو رہی ہیں اور اس موقع پر بیٹے سنی اور بوبی دیول بھی موجود ہیں۔
وائرل کلپ میں 89 سالہ اداکار کی اہلیہ پرکاش کور کو ان کے پاس دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ کہہ رہی ہیں کہ ’بھگوان انہیں ٹھیک کردے میں ان کے بغیر کیا کروں گی۔‘
ویڈیو میں بیٹے سنی دیول اور بوبی دیول کو انہیں تسلی دیتے دیکھا جاسکتا ہے، بوبی نے روتے ہوئے والد کے پاؤں پکڑے ہوئے ہیں اور کچھ دوسرے خاندان کے افراد بھی موجود ہیں۔
یہ پڑھیں: اسپتال میں دھرمیندر کی نجی ویڈیو بنانے والا ملازم بڑی مشکل میں پھنس گیا
قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ خاندان نے تصدیق کی ہے کہ دھرمیندر طبی نگرانی میں گھر میں روبہ صحت ہیں اور ان کی صحت میں بہتری کے آثار دکھائی دے رہے ہیں۔
دوسری اہلیہ ہیما مالنی اور بیٹی ایشا دیول نے بھی بتایا تھا کہ اداکار کی حالت مستحکم ہے اور اب وہ کافی بہتر ہیں۔



