spot_img

ذات صلة

جمع

نوجوانوں کے لیے ہنرمندی اور روزگار کے نئے مواقع

پشاور : نوجوانوں کے لیے ہنرمندی اور روزگار کے...

سفید اور دانے دار مکھن گھر میں بنانا نہایت آسان

گھر میں دہی سے مکھن تیار کرنا ایک پرانا...

امریکا آج رات ایران پر بڑا حملہ کرے گا، امریکی وزیر جنگ

فلوریڈا : امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے کہا...

وزیراعظم شہباز شریف آئی ایم ایف سے بڑا ریلیف لینے میں کامیاب، ذرائع

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف عالمی مالیاتی فنڈ...

دنیا کی سب سے ’میٹھی‘ چوری، 12 ٹن چاکلیٹ سے بھرا ٹرک غائب

سوئٹزر لینڈ : عیسائیوں کے مذہبی تہوار ایسٹر سے قبل ”کِٹ کیٹ” چاکلیٹ کی 12 ٹن کھیپ چوری ہوگئی، ٹرک یورپ جاتے ہوئے راستے میں پراسرار طور پر غائب ہوگیا۔

اس حوالے سے عالمی فوڈ کمپنی نیسلے نے انکشاف کیا ہے کہ اس کی مشہور ’ ِکٹ کیٹ‘ چاکلیٹ کی تقریباً 12 ٹن کھیپ چوری ہوگئی ہے، جو گزشتہ ہفتے اٹلی سے پولینڈ منتقل کی جا رہی تھی اور اسے راستے میں مختلف ممالک میں تقسیم بھی ہونا تھا۔

ڈی ڈبلیو کی رپورٹ کے مطابق کمپنی ترجمان کا کہنا ہے کہ اس ٹرک میں 4 لاکھ 13 ہزار 793 چاکلیٹ بارز لوڈ تھے، تاہم راستے میں یہ ٹرک کسی نامعلوم مقام پر پراسرار طور پر لاپتا ہوگیا۔

اس سلسلے میں کمپنی نے یہ خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس بڑی چوری کے باعث یورپ کے بعض ممالک میں ایسٹر کے موقع پر کِٹ کیٹ چاکلیٹ کی قلت ممکنہ طور پر پیدا ہوسکتی ہے۔

نیسلے کمپنی کے ترجمان نے خبردار کیا ہے کہ چوری شدہ چاکلیٹ یورپی مارکیٹ میں غیر سرکاری چینلز کے ذریعے فروخت ہو سکتی ہے اور بتایا کہ ہر ٹکڑے پر موجود کوڈ اسکین کرکے مصنوعات کو ٹریک کیا جاسکتا ہے۔

’’25 ہزار روپے‘‘ کی لگژری چاکلیٹ، خاص بات کیا ہے؟ حیرت انگیز ویڈیو

spot_imgspot_img