spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

’دعا ہے سحر ہاشمی کو بہترین جیون ساتھی ملے‘

شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے اداکارہ سحر ہاشمی کو جیون ساتھی کے لیے دعا دے دی۔

حال ہی میں بشریٰ انصاری نے اپنا نیا وی لاگ میں بتایا کہ نوجوان اداکارہ سحر ہاشمی کے ساتھ ڈرامے میں کام اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔

انہوں نے سحر ہاشمی کی شخصیت اور ان کی ازدواجی خواہشات پر بھی روشنی ڈالی۔

بشریٰ انصاری کا کہنا ہے کہ آج کل میں نئے فنکاروں کے ساتھ کام کر رہی ہوں، ماشاء اللّٰہ بہت پیارے فنکار انڈسٹری میں آ رہے ہیں، میں سحر ہاشمی کے ساتھ کام کر رہی ہوں، وہ بہت زندہ دل ہیں، باصلاحیت نئے فنکاروں کو دیکھ کر خوشی ہوتی ہے۔

یہ پڑھیں: سحر ہاشمی کا محبت میں دھوکا کھانے کا انکشاف

انہوں نے کہا کہ یمنیٰ مجھے بہت عزیز ہیں، عروہ خوبصورت ہیں، مایا محبت اور جذبات سے بھرپور ہیں، میرا ایک سادہ اصول ہے محبت دو اور محبت لو۔

اداکارہ نے کہا کہ سحر ہاشمی بہت شوخ، ملنسار، محبت کرنے والی اور خوش مزاج لڑکی ہیں، میری دعا ہے کہ انہیں ایک بہترین جیون ساتھی ملے، وہ اکثر مجھے کہتی ہیں کہ مجھے تو ایسا رومانوی شخص چاہیے جو ہمیشہ میری تعریف کرے۔

بشریٰ انصاری نے کہا کہ میں دل سے دعا کرتی ہوں کہ سحر کی یہ خواہش پوری ہو اور وہ ہمیشہ خوش رہے۔

spot_imgspot_img