spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

دشمن ایرانی مسلح افواج کو کمزور نہیں کرسکتا، مجتبیٰ خامنہ ای

تہران : ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا ہے کہ ایران کو “پتھر کے دور” میں واپس دھکیلنے کی امریکی دھمکی قابل مذمت ہے۔

دشمن اہم ملکی شخصیات کو قتل کرکے ایرانی مسلح افواج کو کمزور نہیں کرسکتا۔ اپنبے بیان میں انہوں نے شہید ایرانی کمانڈر ماجد خادمی کے لئے تعزیت کا اظہار کیا۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر نے ماجد خادمی کو “بہادر” قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکا و اسرائیل ایران کے شہری علاقوں پر حملے کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکا و اسرائیل نے انٹیلی جنس کمانڈروں میں سے ایک کو قتل کیا، انٹیلی جنس تنظیم کے سربراہ ماجد خادمی امریکی اسرائیلی حملوں میں شہید ہوئے وہ بہادر اور نڈر افسر تھے۔

مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ امریکا و اسرائیل کو ایران میں مسلسل شکستوں کا سامنا کرنا پڑا، دشمن ہر روز دھمکیاں اور تباہی کی وارننگز دے رہا ہے۔

آپ نے بیان میں سپریم لیڈر نے کہا کہ قتل اور جرائم ایران کی مسلح افواج کو کمزور نہیں کرسکتے، ایران کی مسلح افواج دشمن کیخلاف لڑائی جاری رکھیں گی۔

ایران کے پُلوں، بجلی کے پلانٹ اور اسکولوں پر حملے انسانیت کیخلاف اور جنگی جرائم ہیں، ایران کی “ثابت قدم” مسلح افواج کے ارکان دشمن کا مقابلہ کرتے رہیں گے۔

spot_imgspot_img