ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے کے دوسرے میچ میں بھارت کے خلاف میچ کے دوران پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف نے 6.0 کا اشارہ کرکے بھارتی تماشائیوں کے منہ بند کرادیے۔
پاک بھارت میچ میں حارث رؤف باؤنڈری لائن پر فیلڈنگ کررہے تھے کہ اس دوران بھارتی تماشائیوں نے پاکستان کیخلاف شور شرابا کرتے ہوئے ہوٹنگ کرنا شروع کردی۔
جس کے جواب میں حارث رؤف نے 0-6 کا نشان دکھا کر معرکہ حق میں پاک فضائیہ کے شاہینوں کا کارنامہ یاد دلا دیا۔
Haris Rauf never disappoints, specially with 6-0. pic.twitter.com/vsfKKt1SPZ
— Ihtisham Ul Haq (@iihtishamm) September 21, 2025
بھارتی شائقین کی ہوٹنگ پر حارث نے 0-6 اور طیارے گرنے کا اشارہ کیا، اس موقع پر ان کا ساتھ دیتے ہوئے وہاں موجود پاکستانی تماشائیوں نے بھی رافیل رافیل کے نعرے لگائے۔

حارث رؤف کا یہ اقدام بھارتیوں کے دل پر تیر کی طرح پیوست ہوگیا سوشل میڈیا پر اس منظر کی وڈیو نے بھارتی صارفین کو آگ بگولہ کردیا۔
ایشیا کپ : بھارت کے ہاتھوں پاکستان کو پھر سے شکست
دبئی: ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپرفور مرحلے کے پہلے مقابلے میں بھارتی کرکٹ ٹیم نے ایک بار پھر سے پاکستانی سائیڈ کو شکست سے دوچار کردیا۔
بھارتی ٹیم نے سپرفور مرحلے کے پہلے میچ میں آسانی سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے 172 رنز کا ہدف 18.5 اوورز میں حاصل کیا، لیفٹ ہینڈ اوپنر ابھیشیک شرما نے 74 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر جیت کی بنیاد رکھی، ان کے ساتھ شبمن گل 47 رنز بناکرنمایاں رہے۔
بھارت کی جانب سے تلک ورما نے بھی ذمہ دارانہ 30 رنز بنائے جبکہ سنجو سیمسن نے 13 رنز بنائے، کپتان سوریا کمار یادیو بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔



