حکومت خیبر پختونخوا نے موجودہ علاقائی صورتحال اور ایندھن کی فراہمی پر بڑھتے دباؤ کے پیش نظر عوام کو مہنگی بجلی سے بچانے اور بجلی کی مسلسل فراہمی برقرار رکھنے کے لیے عارضی توانائی بچت اقدامات متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
اوقاتِ کار (پورے صوبے میں نافذ العمل)
ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں تمام مارکیٹس، شاپنگ پلازہ اور کاروباری مراکز رات ۹ بجے بند ہوں گے
دیگر اضلاع میں تمام مارکیٹس اور کاروباری مراکز رات ۸ بجے بند ہوں گے
تمام ریسٹورنٹس، کیفے اور کھانے پینے کے مقامات رات ۱۰ بجے بند ہوں گے (ہوم ڈیلیوری اور ٹیک اوے کی سہولت جاری رہے گی)
شادی ہالز، مارکیز، ایونٹ ہالز اور لانز میں تقریبات رات ۱۰ بجے تک ختم کی جائیں گی
کونسے کاروباری مراکز شامل ہیں؟
نجی دفاتر، کنسلٹنسیز اور ایجنسیاں
بینکس اور مالیاتی ادارے (صارفین سے متعلق خدمات تک محدود)
پرائیویٹ اکیڈمیز اور ٹیوشن سینٹرز
دکانیں جیسے الیکٹرانکس، جیولری، بیکری، مٹھائی، آئس کریم وغیرہ
جم، فٹنس سینٹرز اور تفریحی مراکز
گیسٹ ہاؤسز اور چھوٹے ہوٹلز (ہالز اور غیر ضروری لائٹنگ)
کیٹرنگ سروسز
کمرشل حصے (مکسڈ یوز عمارات وغیرہ)
نوٹ: ان اوقات کی پابندی توانائی کے مؤثر استعمال اور عوامی سہولت کے لیے ضروری ہے
مارکیٹیں، شاپنگ مالز کتنے بجے بند ہوں گے؟ حکومت کا بڑا فیصلہ
3۔ مستثنیٰ خدمات (صرف بنیادی ضروریات کے لیے)
میڈیکل اسٹور اور فارمیسی 24 گھنٹے کھلی رہیں گی
ہسپتال، لیبارٹریز اور ایمرجنسی سروسز بدستور فعال رہیں گی
تندور صرف روٹی اور نان کی تیاری تک محدود ہوں گے
پٹرول پمپ صرف ایندھن کی فراہمی جاری رکھیں گے
پبلک ٹرانسپورٹ اڈے صرف ضروری روشنی تک محدود رہیں گے
اہم ہدایت:
ان کے علاوہ کوئی کاروبار مستثنیٰ نہیں ہوگا
4۔ غلط استعمال سے بچاؤ کے لیے واضح شرائط
چھوٹ صرف اصل اور لائسنس یافتہ کام تک محدود ہوگی
فارمیسی صرف ادویات کی فروخت تک محدود ہوگی اور علیحدہ لائسنس لازمی ہوگا
مکس کاروبار جیسے جنرل اسٹور اور فارمیسی کو چھوٹ حاصل نہیں ہوگی
چھوٹ کے نام پر کسی قسم کی اضافی سرگرمی کی اجازت نہیں ہوگی
متعلقہ لائسنس دکھانا لازمی ہوگا
نوٹیفکیشن کے بعد نئی رجسٹریشن یا تبدیلی کے ذریعے چھوٹ حاصل نہیں کی جا سکے گی
پیغام: قواعد کی پابندی کریں، توانائی بچائیں اور نظام کو مؤثر بنانے میں حکومت کا ساتھ دیں
5۔ صنعتیں (صنعتی سرگرمیاں جاری رہیں گی)
تمام فیکٹریاں اور پیداواری یونٹس معمول کے مطابق کھلے رہیں گے
تاہم غیر ضروری روشنی کے استعمال سے اجتناب کیا جائے گا
فیکٹریوں کے شو رومز اور سیلز آؤٹ لیٹس مقررہ اوقاتِ کار کے مطابق بند ہوں گے
ہدایت: صنعتی پیداوار جاری رکھتے ہوئے توانائی کے مؤثر استعمال کو یقینی بنایا جائے
6۔ بجلی بچانے کے اقدامات (سادہ اور مؤثر ہدایات)
عمارتوں، مارکیز اور پلازہ کی سجاوٹی لائٹنگ بند رکھی جائے گی.
فلڈ لائٹس اور اسپاٹ لائٹس کا استعمال ممنوع ہوگا
مارکیٹس میں صرف ضروری روشنی استعمال کی جائے گی
بل بورڈز اور ایل ای ڈی اسکرینز بند رہیں گی
کاروباری عمارات میں اوقات کے بعد اے سی، لفٹس اور ایسکلیٹرز بند رکھے جائیں گے
جنریٹرز کا غیر ضروری استعمال نہیں ہوگا
7۔ سرکاری دفاتر (ذمہ دارانہ استعمال لازمی)
دفاتر میں غیر ضروری لائٹس اور اے سی فوراً بند کیے جائیں
دفتری اوقات کے بعد کام صرف ضرورت کے تحت ہوگا
سرکاری عمارات میں غیر ضروری روشنی مکمل بند رکھی جائے گی



