شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ فضیلہ قاضی کا کہنا ہے کہ خواتین، شوہروں سے ہر بات شیئر نہ کیا کریں۔
اداکارہ فضیلہ قاضی نے حال ہی میں اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں شرکت کی اور اس دوران نوجوان لڑکیوں کو مشورہ دیا کہ وہ شوہر کے ساتھ ہر بات شیئر نہ کیا کریں۔
انہوں نے کہا کہ میرے پاس بہنیں یا بیٹی نہیں ہے جس سے چیزیں شیئر کروں تو اس لیے میں اپنی زیادہ تر گفتگو اپنے بھائی کے ساتھ شیئر کرتی ہوں کیونکہ شہروں سے ہر بات شیئر کرنا مناسب نہیں کیونکہ جب وقت آتا ہے تو پلٹ کر آپ کو وہی بات یاد دلا دیتے ہیں۔
اداکارہ نے کہا کہ شوہر چیزیں دل میں رکھتے ہیں اور ضرورت پڑنے پر استعمال کرتے ہیں، مجھ سے بھی شوہر نے بات کی اور جب انہوں نے ماضی کی بات یاد دلائی تو میں نے محسوس کرلیا کہ ان سے ہر بات شیئر نہیں کرنی۔
فضیلہ قاضی نے کہا کہ میری بیٹوں سے بہت اچھی دوستی ہے تو ان سے بات شیئر کرلیتی ہوں۔



