spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

خاتون اول آصفہ بھٹو اور بختاور بھٹو کا ابوظہبی میں جنرل ویمنز یونین کا دورہ

خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو اور بختاور بھٹو نے ابوظہبی میں جنرل ویمنز یونین کا دورہ کیا، خاتون اول نے خواتین کی شمولیت میں ترقی کو سراہا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اپنے دورے میں خاتون اول آصفہ بھٹو نے ڈی جی جنرل ویمنز یونین نورہ خلیفہ السویدی سے ملاقات کی، خاتون اول نے اسٹریٹجک افیئرز و ڈیولپمنٹ کی چیئرپرسن مس غالیہ المنعی سے بھی ملاقات کی۔

آصفہ بھٹو کی جانب سے اماراتی خواتین کو بااختیار بنانے کےلئے یونین کی کاوشوں کی تعریف کی گئی، خاتون اول نے حکومتی و بین الاقوامی سطح پر خواتین کی شمولیت میں ترقی کو سراہا۔

اس موقع پر خاتون اول نے جنرل ویمنز یونین کے پروڈکٹیو فیملیز ایمپلائمنٹ پروگرام کی بھی تعریف کی۔

خاتون اول آصف بھٹو کی جانب سے شیخہ فاطمہ بنت مبارک کی خواتین کی ترقی کیلئے وژنری قیادت کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

سوشل میڈیا پر ثنا یوسف کی کردار کشی، آصفہ بھٹو میدان میں آگئیں

spot_imgspot_img