spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

حکومت نے جیٹ فیول کی قیمت کم کر دی، فضائی سفر سستا ہونے کا امکان

کراچی (16 مئی 2026): وفاقی حکومت نے جیٹ فیول کی قیمت میں کمی کر دی جس کے بعد فضائی سفر سستا ہونے کا امکان ہے۔

جیٹ فیول کی قیمت میں 111 روپے 44 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی جس کے بعد طیاروں کے ایندھن کی نئی قیمت کم 330 روپے 22 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق جیٹ فیول کی قیمت میں کمی سے ایئر لائنز کے کرایوں میں کمی کا امکان ہے، حالیہ کمی سے ایئر لائنز کو ایندھن کے اضافی اخراجات میں کمی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کر دی

واضح رہے کہ جیٹ فیول کی قیمت مشرق وسطیٰ میں جنگ شروع ہونے سے قبل 188 روپے فی لیٹر تھی۔ ایئر لائنز حکام کا کہنا ہے کہ موجودہ قیمت تاحال زیادہ ہے۔

حکومت نے 9 مئی 2026 کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں غیر معمولی ردوبدل کرتے ہوئے جیٹ فیول کی قیمت میں بڑا اضافہ جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں کمی کی تھی۔

طیاروں کے ایندھن کی قیمت میں 53 روپے 11 پیسے فی لیٹر کا ہوشربا اضافہ کیا گیا تھا جس کے بعد اس کی قیمت 441 روپے 66 پیسے فی لیٹر ہوگئی تھی۔

spot_imgspot_img