spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

حوثیوں کا اسرائیل پر میزائل حملہ، حساس مقامات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

صنعا (13 ستمبر 2025): یمن کے حوثیوں نے اسرائیل پر ایک اور میزائل حملے کا دعویٰ کر دیا جس میں کلسٹر بم وارہیڈ شامل تھا۔

ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ حوثیوں نے اسرائیل پر رات کے وقت ہونے والے بیلسٹک میزائل حملے کی ذمہ داری قبول کی اور کہا کہ انہوں نے تل ابیب میں کئی حساس اہداف کو کلسٹر بم وارہیڈ والے میزائل سے نشانہ بنایا۔

ادھر، اسرائیلی فوج نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا کہ ان کے ڈیفنس سسٹم نے میزائل حملے کو کامیابی سے ناکام بنا دیا۔ تاہم اس نے اس دعوے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا کہ میزائل کلسٹر بم وارہیڈ سے لیس تھا۔

میزائل حملے میں زخمیوں یا نقصان کی کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی لیکن حملہ صبح تقریباً 3:45 بجے تل ابیب اور وسطی اسرائیل کے متعدد شہروں اور کمیونٹیز میں سائرن بجنے کا باعث بنا۔

واضح رہے کہ حوثیوں نے حالیہ ہفتوں میں اسرائیل پر کلسٹر بم وارہیڈز والے کئی میزائل داغے ہیں جسے اسرائیلی فوج ناکام بنانے کا دعویٰ کر چکی ہے۔

spot_imgspot_img