spot_img

ذات صلة

جمع

نوجوانوں کے لیے ہنرمندی اور روزگار کے نئے مواقع

پشاور : نوجوانوں کے لیے ہنرمندی اور روزگار کے...

سفید اور دانے دار مکھن گھر میں بنانا نہایت آسان

گھر میں دہی سے مکھن تیار کرنا ایک پرانا...

امریکا آج رات ایران پر بڑا حملہ کرے گا، امریکی وزیر جنگ

فلوریڈا : امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے کہا...

وزیراعظم شہباز شریف آئی ایم ایف سے بڑا ریلیف لینے میں کامیاب، ذرائع

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف عالمی مالیاتی فنڈ...

حنا آفریدی نے منگنی کر لی، لڑکا کون ہے؟

کراچی (21 دسمبر 2025): پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ و ماڈل حنا آفریدی نے اچانک منگنی ہونے کا اعلان کر کے مداحوں کو سرپرائز دے دیا۔

ابھرتی ہوئی اداکارہ و ماڈل زندگی کے ایک نئے سفر کا آغاز کرنے کیلیے تیار ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر اپنی منگنی کی خوشخبری سنا کر مداحوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: سلمان خان اس لیے کنوارے ہیں کیونکہ میں نے شادی نہیں کی، حنا آفریدی

حنا آفریدی نے ڈیجیٹل کانٹینٹ کریئٹر تیمور اکبر المعروف ’تیموری‘ سے منگنی کی۔ جوڑے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک نہایت خوبصورت ویڈیو شیئر کی جس میں دونوں کلاسیکی انداز میں نظر آ رہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Tamoor Akbar (@taimooriii)

انہوں نے خوشخبری کا اعلان کرنے کیلیے خوبصورت انداز اور سادگی کو اختیار کیا جسے سوشل میڈیا صارفین خوب سراہا رہے ہیں۔

انسٹاگرام پوسٹ کے کیپشن میں انہیں مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

حنا آفریدی نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’پہلی سی محبت‘ میں کردار ادا کیا تھا۔ ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں مایا علی، شہریار منورشبیر جان، حسن شہریار یاسین، نوشین شاہ، صبا فیصل و دیگر شامل تھے۔

spot_imgspot_img