spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

حزب اللہ کا اسرائیل کیساتھ براہ راست مذاکرات سے صاف انکار

بیروت (9 اپریل 2026): لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے اسرائیل کے ساتھ براہ راست مذاکرات کرنے سے صاف انکار کر دیا۔

خبر رساں ایجنسی روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ سے تعلق رکھنے والے لبنان کی پالیمنٹ کے رکن علی فیاض نے کہا کہ ان کی جماعت اسرائیل کے ساتھ براہ راست مذاکرات کو مسترد کرتی ہے۔

علی فیاض نے اپنے بیان میں کہا کہ لبنانی حکومت کو کسی بھی اگلے اقدام سے پہلے جنگ بندی کو اوّل شرط رکھنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: نیتن یاہو کا لبنان کیساتھ مذاکرات کرنے کا اعلان

حزب اللہ سے تعلق رکھنے والے قانون ساز کا مذکورہ بیان اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے اس بیان کے بعد سامنے آیا جس میں انہوں نے اپنی کابینہ کو لبنان کے ساتھ براہ راست مذاکرات شروع کرنے کی ہدایت دی۔

علی فیاض نے زور دیا کہ لبنانی حکومت کی ترجیحات میں لبنانی سرزمین سے اسرائیلی افواج کا انخلا اور بے گھر ہونے والے افراد کی اپنے گھروں کو واپسی شامل ہونی چاہیے۔

spot_imgspot_img