spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

جیل جانے والے راج پال یادیو کی مدد کےلیے بڑے اسٹارز سامنے آگئے

بالی ووڈ کے معروف کامیڈین راج پال یادیو ان دنوں مشکل دور سے گزررہے ہیں، جیل جانے والے اداکار کی مدد کےلیے بڑے اسٹارز سامنے آگئے۔

حال ہی میں راج پال یادیو نے خود کو جیل انتظامیہ کے سپرد کیا تھا جبکہ عدالت کی ہدایت کے بعد انھیں تہاڑ جیل بھیج دیا گیا تھا، رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار کو 12 فروری کو ہونے والی ضمانت کی سماعت سے پہلے انڈسٹری کے کئی بڑے ناموں سے مالی مدد مل رہی ہے۔

گلوکار میکا سنگھ نے عوامی طور پر اداکار کی حمایت کی ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق انھوں نے یکجہتی کے طور پر راج پال کو 11 لاکھ روپے کی پیشکش کی ہے۔

میکا سنگھ نے اپنے بیان میں کہا کہ “راج پال یادو جی کے لیے، میں اس وقت میں آپ کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہوں، میں حمایت اور یکجہتی کے کے طور پر 11 لاکھ روپے آپ کو ایڈوانس دے رہا ہوں۔

انھوں نے کہا کہ آپ نے لاکھوں لوگوں کے چہرے پر ان گنت مسکراہٹیں لائی ہیں، اور آج ہماری باری ہے آپ کے ساتھ کھڑے ہونے کی۔

گرو رندھاوا اور سونو سود سمیت دیگر سیلیبریٹیز نے بھی راج پال یادیوی کی اس مشکل وقت میں انکی حمایت کا اعلان کیا۔

گلوکار گرو رندھاوا نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ وہ اپنے آنے والے میوزک ویڈیو میں سے ایک میں راج پال یادیو کو لیں گے اور وہ اسکی پیشگی ادائیگی انھیں منتقل کریں گے۔

انسٹاگرام اسٹوری پر گرو رندھاوا نے لکھا “آئیے سب ہمارے سینئر اداکار راجپال صاحب کی مدد کریں۔ میری آنے والی ویڈیو میں سے ایک کےلیے بطور ایڈوانس انھیں رقم منتقل کروں گا۔”

انھوں نے لکھا کہ سونو سود پاجی آپ نے جو کچھ شروع کیا اس کے بعد آئیں سب سنیئر اداکار کی مدد کریں اور اسے محفوظ راستہ دیں۔

راجپال یادو کا جیل جانے سے پہلے جذباتی بیان وائرل

spot_imgspot_img