spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

جویریہ سعود نے احسن کو اپنی اور صاحبہ کی دلچسپ کہانی سنادی

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ جویریہ سعود نے احسن افضل کو اپنی اور صاحبہ کی دلچسپ کہانی سنادی۔

اداکارہ جویریہ سعود کی رمضان ٹرانسمیشن میں صاحبہ اور ریمبو کے بیٹے احسن افضل نے شرکت کی اور اس دوران اداکارہ نے انہیں یہ کہانی بیان کی۔

جویریہ نے کہا کہ جب تمہارا سیٹ پر پہلا دن تھا تو صاحبہ نے مجھے کال کی اور کہنے لگیں کہ میرا دل بڑا گھبرا رہا ہے احسن نے کبھی کام نہیں کیا، کبھی مشکلیں نہیں دیکھیں، بچے آسانیوں میں رہے ہیں مجھے سمجھ نہیں آرہا کہ وہ کیا کرے گا اور کس طرح کرے گا۔

یہ پڑھیں: احسن افضل شوبز میں کس اداکار سے متاثر ہیں؟

اداکارہ نے کہا کہ تمہارا وہ دن بہت مشکل تھا کیونکہ صبح سے شام تک بیٹھے تھے اور کوئی سین نہیں ہوا تھا جس پر وہ پریشان تھیں، میں نے صاحبہ کو سمجھایا کہ یہی چیزیں بچوں کو سکھاتی ہیں۔

احسن افضل نے کہا کہ آپ والدہ پریشان نہیں ہوتیں، شروع میں پریشان رہتی تھیں، ہمارے کام میں جدوجہد بھی بہت زیادہ ہے، انہوں نے بہت پیار سے ہمیں بڑا کیا ہے۔

اداکار نے کہا کہ میں اپنے کام سے کام رکھتا ہوں، انڈسٹری میں زیادہ دوست نہیں ہیں، سولو قسم کا شخص ہوگیا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ بھائی زین اپنی ڈگری مکمل کررہے ہیں اور ساتھ میں میوزک بھی سیکھ رہا ہے اس کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

spot_imgspot_img