spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

جنگ کے باوجود ملک معمول کے مطابق چل رہا ہے، ایرانی صدر

تہران : ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ جنگ کے باوجود ملک معمول کے مطابق چل رہا ہے۔

اپنے بیان میں ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ 15روز گزرنے کے باوجود عوامی خدمات میں کوئی بڑا تعطل نہیں آیا، عوام کےساتھ مل کر ہونے والی تباہی سے بہتر تعمیر نو کریں گے۔

صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی میں کوئی بڑی رکاوٹ نہیں آنے دی گئی، عوام کے تعاون سے مشکل حالات پر قابو پالیں گے۔

اپنے بیان میں ایرانی صدر کا مزید کہنا تھا کہ دشمن کے حمملے سے تباہ کی جانے والی ہر چیز کو پہلے سے بھی بہتر انداز میں تعمیر کریں گے۔

مزید پڑھیں : اسرائیلی فوج ایرانی کلسٹر بموں سے پریشان ہوگئی

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ایران کے نصب میزائلوں میں کلسٹر وار ہیڈ استعمال ہورہے ہیں، ایرانی میزائل ہدف پر چھوٹے بم بکھیرتے ہیں جس سے نقصان کا دائرہ بڑھ جاتا ہے۔

ایران، اسرائیل اور امریکا جنگ سے متعلق تمام خبریں

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ایران کے تقریباً آدھے میزائل کلسٹر بموں سے لیس ہیں، ایرانی میزائل درجنوں چھوٹے دھماکا خیز مواد پھیلا رہے ہیں اور کلسٹر وار ہیڈ والے میزائلوں سے بڑے علاقوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

امریکا کے خطرناک بی-2 اسٹیلتھ بمبار طیارے ایران پر حملے کیلئے روانہ

spot_imgspot_img