spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی

لاہور : (8 اکتوبر 2025)جنوبی افریقہ کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی ٹیم کا دوسرا گروپ بدھ کی صبح لاہور پہنچے گا، کھلاڑیوں کو سخت حفاظتی انتطامات میں مقامی ہوٹل منتقل کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کی ٹیسٹ ٹیم نجی پرواز کے ذریعے علامہ اقبال ایئرپورٹ پہنچی، جہاں اس کا پرتبال استقبال کیا گیا،ٹیم کو سخت سیکیورٹی حصار میں نجی ہوٹل منتقل کیا گیا۔

جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کے موقع پر دوںوں ٹیموں کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلا ٹیسٹ 12 اکتوبر سے لاہور میں اور دوسرا 20 اکتوبر سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

پروٹیز اسکواڈ اَیڈن مارکرم کی قیادت میں لاہور ایئر پورٹ پہنچا، پاکستان پہنچنے والے اسکواڈ کے پہلے گروپ میں کگیسوربادہ، ویان ملڈر، زبیر حمزہ، ڈیوڈ بیڈنگھم، کاربن باسچ، سمیت دیگر کھلاڑی اور سپورٹنگ اسٹاف بھی شامل ہے۔

واضح رہے کہ پاک جنوبی افریقہ کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیموں کی سیریز کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع ہوگئی ہے۔ اے پی پی کے مطابق شائقین کرکٹ اب اپنی نشستوں کے لیے ٹکٹس آن لائن ویب سائٹ pcb.tcs.com.pk سے حاصل کرسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں : جنوبی افریقی بیٹر تزمین برٹز نے عالمی ریکارڈ قائم کردیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق لاہور اور راولپنڈی میں ہونے والے ٹیسٹ میچز کے لیے جنرل، فرسٹ کلاس، پریمیئم اور وی آئی پی انکلوژرز میں داخلہ بالکل مفت ہوگا تاکہ زیادہ سے زیادہ شائقین کو میدان میں آنے کا موقع مل سکے۔

spot_imgspot_img