spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

تیل چوری کیلیے بنائی گئی سرنگ پکڑی گئی، 4 ملزمان گرفتار

کراچی : شہر قائد میں پارکو کی پائپ لائن سے تیل چوری کی ایک اور واردات سامنے آئی ہے، کورنگی صنعتی ایریا میں سرنگ پکڑی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پارکو پائپ لائن سے تیل چوری کرنے والا منظم گروہ ایک بار پھر سرگرم ہوگیا، کورنگی صنعتی ایریا میں پارکو کی لائن سے چوری کی کوشش ناکام بنادی گئی۔

اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پارکو کی پائپ لائن سے چوری کرنے والے 4 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے، ملزمان نے17 فٹ گہری 140میٹر لمبی سرنگ بنائی تھی۔

گرفتار ہونے والے ملزمان کے قبضے سے تیل چوری کیلئے استعمال ہونے والے کلپ اور پائپ اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق سرنگ بنانے کے لئے استعمال ہونے والے اوزار بھی برآمد کیے گئے ہیں اس سلسلسے میں پارکو کی انتظامیہ کو آگاہ کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں : پارکو لائن سے تیل چوری کی کوشش ناکام

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی کراچی میں پورٹ قاسم سے ملتان جانے والی پارکو لائن سے تیل چوری کی کوشش ناکام بنادی گئی تھی۔ پولیس کے مطابق لائن سے تیل چوری کرنے کیلئے ایک پلاٹ میں 6 فٹ گہری سرنگ میں پائپ لائن کے ساتھ پریشروال لگائے گئے تھے۔

تاہم پارکو کی ٹیم نے پارکو لائن سے کروڈ آئل کی چوری کیلئے لگایا گیا کنکشن پکڑلیا اور تیل چوری کی کوشش ناکام بنادی۔

واقعے کے انکشاف کے بعد پارکو ملازم کی مدعیت میں بن قاسم تھانے میں 3 ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، ایف آئی آر میں عبدالوہاب، جاوید، حسن جتوئی نامی ملزمان کو نامزد کیا گیا تھا۔

بن قاسم میں ایک بار پھر سرکاری پائپ لائن سے تیل چوری پکڑی گئی

spot_imgspot_img