spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

تھڈو ڈیم بھر گیا، کراچی میں سیلاب کا خطرہ

کراچی : تھڈو ڈیم اوور فلو ہوگیا، صورتحال کے پیش نظر ملیر میمن گوٹھ میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی، کراچی میں سیلاب کا خطرہ ہے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق تھڈو ڈیم میں سطح بلند ہونے سے پانی ایم نائن موٹر وے تک پہنچ گیا۔

جمالی پل کے قریب ایم نائن موٹروے پر سیلاب کا پانی آگیا، ایم نائن موٹر وے پر پانی کی وجہ سے کراچی حیدرآباد کے درمیان ٹریفک معطل ہوگیا۔

کمشنر کراچی نے چیف سیکریٹری کی ہدایت پر ٹیم روانہ کر دی، سندھ حکومت نے ایم نائن موٹر وے کی بیچ کی دیوار توڑ کر پانی کو راستہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے فوری طور پر ایم نائن موٹر وے کلیئر کروا کر ٹریفک کی روانی بحال کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

تھڈو ڈیم اوور فلو ہونے سے گڈاپ میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی، ٹاؤن انتظامیہ کی جانب سے ملیر میمن گوٹھ میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

گڈاپ کے قریب تھڈو ندی میں رکشہ اور گاڑی گرگئے، علاقہ مکینوں کے مطابق حادثے میں ایک خاتون پانی کے ریلے میں بہہ گئی، گرنے والی گاڑی میں ایک خاتون اور ڈرائیور پھنسے ہوئے ہیں۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ کونکر ندی میں پانی کی سطح بلند ہے،امدادی ٹیموں کو ریسکیو کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے، پولیس اہلکار اور ریسکیو ادارے گاڑیاں تلاش کررہے ہیں۔

ناگن چورنگی ٹریفک کیلیے بند

کراچی میں ناگن چورنگی پر نالہ اوور فلو ہوگیا، جس کے باعث سخی حسن تک ٹریفک کیلیے راستہ بند ہوگیا۔

ناگن چورنگی سے نیو کراچی جانے والاراستے پر کافی پانی جمع ہے، سیوریج کا پانی دکانوں، فلیٹوں کے مرکزی دروازوں پر جمع ہوگیا۔

دو فیکٹریوں کی دیواریں گر گئیں

علاوہ ازیں لاسی گوٹھ، سکھیا گوٹھ اور دیگر گوٹھوں میں ایمرجنسی صورتحال پیدا ہوگئی، بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا، شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑہا ہے۔ پانی کے تیز بہاؤ کی وجہ سے2فیکٹریوں کی دیواریں گر گئیں۔

spot_imgspot_img