spot_img

ذات صلة

جمع

انمول پنکی کا کرمنل ریکارڈ سامنے آگیا

کراچی (14 مئی 2026): خاتون ڈرگ ڈیلر انمول پنکی...

انمول پنکی 300 گرام کوکین کو ایک کلو کیسے کرتی تھی؟

کراچی : ہائی پروفائل کیس میں گرفتار خاتون ڈرگ...

تربوز میں انجیکشن لگا ہے یا نہیں؟ ماہر غذائیت نے آسان طریقہ بتادیا

تربوز ایک فرحت بخش اور خوش ذائقہ پھل ہے لیکن سوشل میڈیا پر انجیکشن لگانے والی خبروں کے سبب لوگ اسے کھانے سے ہچکچا رہے ہیں؟ اس کی کیا حقیقت ہے؟

گزشتہ چند ماہ سے تربوز میں انجیکشن لگا کر اسے مصنوعی طور پر سرخ اور میٹھا بنانے کے حوالے سے مختلف افواہیں گردش کر رہی تھیں اس سلسلے میں ماہر غذائیت عائشہ ناصر نے اہم حقائق بیان کردیے۔

انہوں نے بتایا کہ موسم گرما میں ہیٹ اسٹروک اور جسم میں پانی کی کمی کا مسئلہ عام ہے، اس کمی کو پورا کرنے کیلیے تربوز کا بھی اہم کردار ہے لیکن اسے کھانے کیلیے کچھ باتوں کا خیال رکھنا بھی ضروری ہے۔

عائشہ ناصر نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تربوز میں انجیکشن لگا کر رنگ یا مٹھاس بڑھانے کی باتیں زیادہ تر مبالغہ آرائی پر مبنی ہیں کیونکہ تربوز کا چھلکا بہت سخت ہوتا ہے اور اس میں انجیکشن لگانا آسان نہیں۔

ان کے مطابق اگر کسی تربوز میں واقعی انجیکشن لگایا گیا ہو تو اس کے اوپر واضح پنکچر کا نشان موجود ہوگا۔ اس کے علاوہ تربوز میں قدرتی طور پر “لائیکوپین” نامی سرخ رنگ پایا جاتا ہے، جو ٹشو پیپر پر ہلکا گلابی یا سرخی مائل نشان چھوڑ سکتا ہے، اس لیے ہر سرخ رنگ کو کیمیکل یا انجیکشن سے جوڑنا درست نہیں۔

ماہر غذائیت نے خبردار کیا کہ بازار سے کٹا ہوا تربوز خریدنا صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے، کیونکہ تربوز کے چھلکے پر جراثیم موجود ہوتے ہیں اور غیر صاف ستھری چھری یا آلودہ پانی کے استعمال سے بیماریاں پھیلنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

انہوں نے مشورہ دیا کہ ہمیشہ پورا تربوز خرید کر گھر میں اچھی طرح دھونے کے بعد صاف چھری سے کاٹا جائے عائشہ ناصر کے مطابق بعض افراد تربوز میں پانی شامل کرکے جوس یا دودھ کے ساتھ ملک شیک بناتے ہیں، تاہم یہ ہر شخص کے معدے کے لیے موزوں نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ کمزور نظامِ ہاضمہ رکھنے والے افراد، بچوں، بزرگوں، حاملہ خواتین، آئی بی ایس اور ذیابیطس کے مریضوں کو ایسے مشروبات سے احتیاط برتنی چاہیے، کیونکہ اس سے دست، پیٹ خراب ہونے یا دیگر طبی مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ بعض ممالک میں تربوز کا ملک شیک عام ہے، لیکن یہ ہر مزاج اور معدے کو سوٹ نہیں کرتا، اس لیے احتیاط ضروری ہے۔

 

تربوز کھانے کا صحیح وقت کیا ہے؟

spot_imgspot_img