spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

بھارتی ٹیم مینجمنٹ کا کوہلی، روہت کے ساتھ سلوک، سابق اسٹارپلیئر پھٹ پڑے

بھارت ٹیم مینجمنٹ نے سینئر پلیئرز ویرات کوہلی اور روہت شرما کے ساتھ ناروا سلوک روا رکھا ہوا ہے، جس پر ان کے ساتھ کھیلنے والے ہربھجن پھٹ پڑے۔

ویرات کوہلی اور روہت شرما کی موجودہ فارم اور پرفارمنس نے ان کے ناقدین کو خاموش کر دیا ہے جبکہ دونوں کے سابو ساتھی کھلاڑی ہربھجن سنگھ ان کا بھرپور دفاع کرنے کے لیے میدان میں آگئے ہیں، انھوں نے فیصلہ کرنے والوں کی ساکھ پر ہی سوال اٹھادیا ہے۔

بھارتی ٹیم انتظامیہ نے ابھی تک یہ واضح نہیں کیا ہے کہ آیا یہ جوڑی 2027 کے ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے ان کے منصوبوں کا حصہ ہو گی، جس پر ہربھجن سنگھ نے غصے اور مایوسی کا اظہار کیا۔

ہربھجن نے بھارتی ذرائع ابلاغ سے گفتگو میں کہا کہ یہ ہماری سمجھ سے باہر ہے، میں شاید جواب نہ دے سکوں کیونکہ میں خود ایک کھلاڑی رہا ہوں اور جو کچھ میں نے دیکھا ہے وہ میرے ساتھ بھی ہوا ہے۔

انھوں نے کہا کہ اس طرح کی حرکتیں میری ٹیم کے بہت سے ساتھیوں کے ساتھ ہوچکی ہیں لیکن یہ بہت بدقسمتی کی بات ہے۔ ہم اس کے بارے میں بات نہیں کرتے اور نہ ہی اس پر بحث کرتے ہیں۔

گوتم گمبھیر سے اختلافات، ویرات کوہلی نے اہم ٹورنامنٹ کھیلنے سے انکار کردیا

spot_imgspot_img