spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ لاپتا ہوگیا، تلاش جاری

نئی دہلی (5 مارچ 2026): بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ ٹیک آف کرنے کے کچھ دیر بعد ریڈار سے غائب ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ریاست آسام میں بھارتی فضائیہ کا سخوئی 30 ایم کے آئی لڑاکا طیارہ لاپتا ہے جس کی تلاش کیلیے کوششیں جاری ہیں۔

بھارتی فضائیہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں اس کی تصدیق کی اور بتایا کہ لڑاکا طیارے نے آسام کے شہر جوہاٹ سے پرواز بھری تھی اور آخری بار شام 7:42 بجے اس سے رابطہ ہوا تھا۔

بیان میں بتایا گیا کہ اس حوالے سے مزید تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں اور بڑے پیمانے پر سرچ اینڈ ریسکیو کا مشن شروع کر دیا گیا ہے۔

سخوئی 30 ایم کے آئی

رپورٹ کے مطابق یہ لڑاکا طیارہ بھارتی فضائیہ کے بیڑے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، شمال مشرقی بھارت میں اس کے متعدد اسکواڈرنز تعینات ہیں۔

روس کے تیار کردہ یہ طیارے پہلی بار 1997 میں بھارت کو فراہم کیے گئے تھے، اب یہ بھارت میں ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ کے زیر انتظام تیار کیے جا رہے ہیں۔

اس وقت بھارتی فضائیہ کے پاس 250 سے زائد سخوئی 30 ایم کے آئی طیارے موجود ہیں۔

spot_imgspot_img