آسٹریلوی اسپورٹس صحافی ڈینس نے کا کرارا طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی سی سی آئی میچ کی رقم سے انڈین ایئرفورس کےلیے طیارے خریدنا چاہتی ہے۔
حکومت پاکستان کے فیصلے کے بعد پاکستانی ٹیم 15 فروری کو بھارت کیخلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میچ کا بائیکاٹ کرے گی، اس خبر کے سامنے آن کے بعد کرکٹ ورلڈ میں ہلچل مچ گئی ہے جبکہ بھارتی براڈ کاسٹرز کو بھاری نقصان کا خدشہ ہے اور ان سب کے ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی بورڈ اور پی سی بی کو مشترکہ طور پر 2 ارب روپے سے زائد کا نقصان ہو سکتا ہے، اس کے علاوہ آسٹریلیا اور انگلش ٹیمیں بھی اس نقصان کو برداشت کریں گی، چھوٹے بورڈز بھی اس بائیکاٹ سے شدید متاثر ہوں گے۔
ایسے میں آسٹریلو صحافی ڈینس نے بھارتیوں کو نشانے پر رکھ لیا ہے اور ان خوب مذاق اڑایا ہے، انھوں نے مئی میں ہونے والی پاک بھارت جنگ میں بھارت کی شکست اور اس کے طیاروں کے گرنے کا بھی ذکر کردیا۔
ڈینس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر پوسٹ میں نہایت طنزیہ انداز میں لکھا کہ “ہوسکتا ہے کہ اس ساری رقم سے بھارتی کرکٹ بورڈ آئی اے ایف (انڈین ایئرفورس) کےلیے کچھ ایسے طیارے خرید سکے جو ان کی ساکھ کی طرح تیزی سے گرنے والے نہ ہوں”۔
Maybe with all this money, the BCCI could buy the IAF some planes that don’t collapse as fast as their credibility.
— Dennis (@DennisCricket_) February 2, 2026
خیال رہے کہ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اگر پاک بھارت میچ نہیں ہوتا ہے تو نشریاتی حقوق، اشتہارات، اسپانسرشپ، ٹکٹوں کی فروخت اور تجارتی سرگرمیوں سے متعلق نقصانات میں تقریباً 4.5 ارب ڈالرز کا نقصان ہو سکتا ہے۔
پاک بھارت میچ نہیں ہوتا تو ورلڈ کپ کا آگے ہونا مشکل ہوجائے گا، نعمان نیاز



