spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

بھارتی اسلحہ فیکٹری میں زوردار دھماکے سے 15 افراد ہلاک

نئی دہلی : بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں اسلحہ فیکٹری میں دھماکے سے 15 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق مقامی پولیس نے بتایا ہے کہ یہ دھماکہ ریاست کے علاقے کلماشور میں اتوار کی صبح ہوا۔

اسلحہ فیکٹری صنعتی دھماکہ خیز مواد تیار کر رہی تھی جو کان کنی اور دیگر بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں استعمال ہوتا ہے۔

پولیس کے مطابق اسلحہ فیکٹری کے احاطے سے کم از کم 15 لاشیں برآمد ہوئی ہیں اور 12 سے زائدزخمی افراد کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق زخمیوں میں سے بعض کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جارہی ہے، ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے، تمام متاثرین فیکٹری کے کارکن ہیں، دھماکے کی بنیادی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

مزید پڑھیں : بھارت کی کیمیکل فیکٹری میں دھماکا ، 10 ہلاک، متعدد زخمی

یاد رہے کہ گزشتہ سال بھارتی ریاست تلنگانہ میں بھی ایک کیمیکل فیکٹری میں دھماکے کے بعد آگ لگنے سے 10 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

کیمیکل فیکٹری کے ری ایکٹر میں دھماکے سے آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں کم ازکم 10 افراد ہلاک اور 26سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دھماکے کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ فیکٹری میں کام کرنے والے مزدور 100 میٹر دور جا گرے، دھماکے کے بعد آگ مزید بھڑک اٹھی تھی۔

spot_imgspot_img