spot_img

ذات صلة

جمع

نوجوانوں کے لیے ہنرمندی اور روزگار کے نئے مواقع

پشاور : نوجوانوں کے لیے ہنرمندی اور روزگار کے...

سفید اور دانے دار مکھن گھر میں بنانا نہایت آسان

گھر میں دہی سے مکھن تیار کرنا ایک پرانا...

امریکا آج رات ایران پر بڑا حملہ کرے گا، امریکی وزیر جنگ

فلوریڈا : امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے کہا...

وزیراعظم شہباز شریف آئی ایم ایف سے بڑا ریلیف لینے میں کامیاب، ذرائع

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف عالمی مالیاتی فنڈ...

بنگلادیش کرکٹ بورڈ کی صدارت کا تنازع، آئی سی سی سے مداخلت کا مطالبہ

بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام نے عہدے سے ہٹانے پر آئی سی سی سے رابطہ کر لیا۔

امین الاسلام بلبل نے آئی سے سی سے کہا کہ عدالتی فیصلے تک میں ہی بی سی بی کا قانونی صدر ہوں۔ امین الاسلام نے آئی سی سی سے فوری مداخلت اور منتخب بورڈ کے تحفظ کا مطالبہ کیا ہے۔

امین الاسلام بلبل پر 6اکتوبر 2025 کو بی سی بی انتخابات میں بےضابطگی کا الزام ہے۔ بنگلادیش حکومت نے امین الاسلام کو ہٹاکر تمیم اقبال کو ایڈہاک کمیٹی کا صدر مقرر کیا تھا۔

بنگلادیشی حکومت نے امین الاسلام کی قیادت میں بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹر کو تحلیل کرنے کے بعد تمیم اقبال کو نیا صدر مقرر کیا ہے۔

یہ فیصلہ پانچ رکنی تحقیقاتی کمیٹی کی سفارشات پر کیا گیا ہے جس نے گزشتہ سال اکتوبر میں ہونے والے بی سی بی کے انتخابات سے متعلق مختلف الزامات کا جائزہ لیا تھا۔

37 سال کی عمر میں تمیم اقبال بورڈ کی تاریخ کے سب سے کم عمر سربراہ بن گئے۔
وہ 11 رکنی ایڈہاک کمیٹی کی قیادت کریں گے جس میں بنگلہ دیش کے سابق کپتان منہاج العابدین کے ساتھ ساتھ سابق کرکٹر اور ٹیلی ویژن کمنٹیٹر اطہر علی خان بھی شامل ہیں۔

کمیٹی کے دیگر ارکان میں روشنا امام، مرزا یاسر عباس، سید ابراہیم احمد، اسرافیل خسرو، تنزیل چودھری، سلمان اصفہانی، رفیق الاسلام اور فہیم سنہا شامل ہیں۔

 

spot_imgspot_img